تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:36

ایشیا کپ: پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف

جیو نیوز - ڈھاکا........ایشیا کپ کرکٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کومیچ جیتنے کےلئے 130رنز کا ہدف دیا ہے،پاکستانی اننگ کی خاص بات سرفراز احمد کی58رنز کی شاندار اننگ تھی ، شعیب ملک نے41رنزبنائے۔

سیمی فائنل کی حیثیت رکھنے والے میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستانی اننگ ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوئی جب28کے مجموعے پرچار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،خرم منظور1،شرجیل خان10،محمد حفیظ 2 اورعمر اکمل4رنز بنا سکے۔

اس موقع پر سرفراز احمد اور شعیب ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے70رنز کی شراکت کی اور پاکستان کے مجموعے کو98رنز تک پہنچادیا۔اس موقع پر شعیب ملک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میںصابر رحمان کو کیچ دے بیٹھے۔کپتان شاہد آفریدی آج بھی بیٹنگ میں ناکام رہے اوراپناکھاتا کھولے بغیر پویلین کی راہ لی ۔

سرفراز احمد58اور شعیب ملک 41رنز نے مشکل وقت میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے مجموعے کو قابل قدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا،انور علی نے 13رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے امین حسین نے3اورعرفات سنی نے2وکٹیں حاصل کیں۔ایشیا کپ کرکٹ میں آج کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت رکھتا ہے ،شکست کی صورت میں پاکستان واپسی کی راہ لے سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.