تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:30

پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ دھرم شالا میں ہی ہو گا، بھارتی بورڈ

جیو نیوز - نئی دلی.........بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کا میچ دھرم شالہ میں ہی ہوگا، پاکستانی کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ آخری لمحات میں میچ کی جگہ تبدیل نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت میں میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی نے سخت ردعمل دیا تھا۔ اب یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.