تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:11

ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی،5رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹی20 میں قومی ٹیم کی شکست کے اسباب جاننے کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں مصباح الحق،یونس خان ،سبحان احمد،اقبال قاسم اور شکیل شیخ شامل ہیں جو ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی شکست اور ٹیم کی سلیکشن کے معاملات دیکھےگی۔

کمیٹی اپنی رپورٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو پیش کرے گی۔

گرین شرٹس کو ایونٹ میں ناقص پرفارمنس کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے ، ایونٹ میں قومی ٹیم کو پہلے بھارت اور پھر بنگلادیش کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.