1 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:53
وزیرداخلہ کی وزیراعظم کوکرکٹ ٹیم کےدورہ بھارت پرسیکیورٹی بریفنگ
جیو نیوز - اسلام آباد...........وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےوزیراعظم نواز شریف سے آج ایک اہم ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعظم کوورلڈ کپ میں شرکت کی لیے قومی ٹیم کےدورہ بھارت پرسیکیورٹی سےمتعلق اہم بریفنگ دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کے بعد ہی کرکٹ ٹیم بھارت بھجوانےکاحتمی فیصلہ کیاجائیگا۔ ا س موقع پروزیر اعظم نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیےپاکستانی ہائی کمیشن سےرابطہ رکھنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔
وزیراعظم نے ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی سے رپورٹ طلب کی ہے۔