1 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:58
ایشیا کپ : پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جیو نیوز - میرپور ......پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کے آخری میچ کیلئے شاہد خان آفریدی نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سری لنکا کیخلاف آج کے مقابلے میں محمد سمیع ،انور علی اور خرم منظور کی جگہ ویاب ریاض ،محمد نواز اور افتخار کو شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاہد آفرید ی،شرجیل خان ،محمد حفیظ،سرفراز احمد ،عمر اکمل ،شعیب ملک ،محمد عامر ،محمد عرفان ٹیم کا حصہ ہیں۔
سری لنکا کی طرف سے چندی مل ،دلشان ،جے سوریا،ڈیک ویلا، کاپو گدیرا ،سر وردانا،شاناکا،پریرا،کالو سیکارا، ہیراتھ، چمیرا میچ کھیل رہے ہیں۔
گرین شرٹ کے کپتان کا کہناتھا کہ ورلڈٹی ٹوینٹی سے پہلے آج کا میچ اہم ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایونٹ میں بھارت اور بنگلادیش کے خلاف شکست کے بعد باہر ہوگئی ہیں ۔