تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:24

ایشیا کپ :سری لنکا کا پاکستان کو 151رنز کا ہدف

جیو نیوز - میرپور ......ایشیا کپ کے 10ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نےتلکارتنے دلشان کے ناٹ آئوٹ 75رنز کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 151رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

شاہد خان آفریدی نے آخری لیگ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا،سری لنکا کی اوپننگ جوڑی نے 110رنز کی شراکت قائم کی ۔

کپتان چندی مل 49گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بننے ،117کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک نے 4 رنز بنانے والے جے سوریا کو چلتا کیا ۔

125کے اسکور پر محمد عرفان کے ایک ہی اوور میں کاپو گدیرا2اور شاناکا صفر پرپویلین لوٹ گئے ،دوسرے اینڈ پر موجود دلشان پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رنز میں اضافے کرتے رہے ،انہوں نے 4رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہنے والے سر وردانا کے ہمراہ25رنز کی قیمتی شراکت قائم کرکے اسکور 150رنز تک پہنچادیا ۔

پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے 4اوورز میں 18رنز دے کر 2،شعیب ملک اور وہاب ریاض نے بالترتیب 3اور 30رنز دے کر 1،1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

ایشیا کپ کے آخری میچ کیلئے شاہد خان آفریدی نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ،سری لنکا کیخلاف آج کے مقابلے میں محمد سمیع ،انور علی اور خرم منظور کی جگہ ویاب ریاض ،محمد نواز اور افتخار کو شامل کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.