2 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:0
ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی شرکت سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ بھارت میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستانی سیکیورٹی ٹیم بھارت جائےگی، جس کی رپورٹ ملنے کے بعد ہی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ ہو گا۔
وزیراعظم نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی تھی، بھارتی حکمرانوں کے سیکیورٹی سے متعلق بیانات اور دھمکیوں نے گڑبڑ کردی۔
وفاقی وزیرداخلہ نےنوٹس لیا، چیئرمین پی سی بی اور سیکیورٹی اداروں سےرپورٹ لی اوروزیراعظم کو پیش کردی۔وزیراعظم نے فیصلہ دے دیاکہ اب کرکٹ ٹیم نہیں پہلے سیکیورٹی ٹیم بھارت جائےگی،سیکیورٹی ٹیم کی کلیئرنس رپورٹ آئے گی تو ہی پاکستانی ٹیم بھارت جائے گی،یہ سب کچھ ہوا وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کی طویل ون آن ون ملاقات میں۔
ملکی سلامتی، کراچی آپریشن اور دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے لیکن اہم ترین معاملہ تھا پاکستانی ٹیم کا دورہ بھارت۔وزیراعظم ایشیاء کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بھی سخت برہم ہوئے، پی سی بی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بری کارکردگی کی وجوہات بتائیں اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے۔