2 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:1
ڈربن ٹی 20: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
جیو نیوز - ڈربن......جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز ٹیم نے کینگروز ٹیم کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سےارون فنچ 40 اور مچل مارش 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، جبکہ جنوبی افریقی بولرز کی جانب سے عمران طاہر نے3 ، کاگیسو ربادا اور ڈیود ویز نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کینگروزٹیم کا 158رنز کا ہد ف پروٹیز ٹیم نے2.19 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے برق رفتار 53 رنز کی اننگ کھیلی ، ان کے ساتھ پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی بھی پیچھے نہ رہے، انہوں نے 40 رنز اسکور کیے ۔ آسٹریلیوی بولر نیتھن کوٹرنائل نے 3 وکٹیںحاصل کیں۔
واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں پروٹیز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔سیریز کادوسرامیچ 6مارچ کو جوہانسبرگ اور تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔