2 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:47
وقار یونس کا کوچ کوسلیکشن کمیٹی کاحصہ بنانےکا مطالبہ
جیو نیوز - ڈھاکا.......ایشیا کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی سے رپورٹ طلب کر لی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کوچ کوسلیکشن کمیٹی کاحصہ بنانےکا مطالبہ کردیا ۔
وقار یونس کہتے ہیں کوچ کو منتخب کردہ 15میں سے 11کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا سلیکٹرز پاکستان ٹیم کے لیے بہتر کمبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں،شکست پر انکوائری ہونی چاہیے۔
ادھرایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے ذمے دار کا تعین کرنے کیلئے کرکٹ بورڈ نے 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی بٹھادی،یونس خان کے ساتھ مصباح بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔