2 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:58
ایشیا کپ :فائنل اتوار کو بھارت اور بنگلہ دیش درمیان ہوگا
جیو نیوز - ڈھاکہ…ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائےگا،میچ پاکستانی وقت کے مطا بق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میںبھارت کی ٹیم ایونٹ مین ناقابل شکست رہی ہے،چاروں میچز میں کامیابی کےبعد بھارتی ٹیم کے حوصلے فائنل کےلئے کافی بلند ہیں، کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہناہے کہ ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش کی ٹیم آسان بالکل نہیں لیکن کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں،کامیابی بھارت کے حصے میں ہی آئے گی۔
دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر فائنل میں ایکشن دکھانے والی بنگلہ دیشی ٹیم کا مورال پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو ہرانے کےبعد کافی بلند ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کےکپتان کا کہناہےکہ 3میچز میں کامیابی کےبعد ان کی ٹیم صحیح ٹریک پر جارہی ہے ،لیگ میچ میں تو بھارت کو ہرا نہیں پائےلیکن فائنل میں مقابلہ اتنا آسان بھارت کے لئے نہیں ہوگا۔