2 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:14
نوشہرہ میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر
جیو نیوز - نوشہرہ…نوشہرہ میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر، ضلع بھر سے 12ٹیموں نے حصہ لیا، تحصل پبی کے پیر افاق نے چیمپئن شپ جیت کر مسٹر نوشہرہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج حال میں سالانہ باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیرہوئے ضلع بھر سے 12ٹیموں میں 42 جونیئر اور سینئر باڈی بلڈرز نے حصہ لیا۔
نتائج کے مطابق پبی کے پیر افاق نوشہرہ کے چیمپئن قرار پائے اور انہیں مسٹر نوشہرہ 2016 ءکا اعزاز مل گیا۔ کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کھیلوں پر توجہ دے تو یہ نوجوان ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر کینٹ بورڈ کے وائس چیرمین ایڈوکیٹ شاہد حسن شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے