2 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:15
ایشیا کپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف ہوں، وسیم اکرم
جیو نیوز - کراچی…سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی شکست پر تحقیقات کیلئے کمیٹی کا قیام نہیں ہونا چاہیے تھا، ورلڈ کپ سر پر ہے ٹیم کو اب سپورٹ کی ضرورت ہے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ یہ وقت تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نہیں ہے،کمیٹی میں شکیل شیخ کو سربراہ بنایا جس نے کبھی انٹرنیشنل کرکٹ ہی نہیں کھیلی۔
ایشیا کپ میں ناکامی کے باوجود وسیم اکرم نے اپنا وزن پاکستان ٹیم اور کپتان کے پلڑے میں ڈال دیا۔وسیم اکرم نے بوم بوم کی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ آفریدی کے علاوہ اب کوئی چوائس نہیں ہے،وہ جیسے تھے ویسے ہی رہیں گے۔ سسٹم اور سسٹم چلانے والے ٹھیک نہیں ہوں گے تو پاکستان کرکٹ ایسے ہی اپ اینڈ ڈاؤن ہوتی رہے گی۔
وسیم اکرم نے کوچ وقار یونس کے حوالے سے کہا کہ جب پاکستان سوپر لیگ جاری تھی تو کوچ کو دبئی میں موجود ہونا چاہیے تھا۔