3 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:54
خواتین کرکٹ ٹیم کوبھارت جانے سے روک دیا گیا
جیو نیوز - لاہور......پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کوبھارت جانے سے روک دیا گیا ہے،ٹیم کوبھارت کی جانب سے سیکیورٹی کی تحریری یقین دہانی کرائے جانے تک روکا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے خواتین کرکٹ ٹیم کوبھارت جانے سے روکنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کوبھارتی حکومت کی سیکیورٹی کی تحریری یقین دہانی تک جانےسےروک دیا ہے۔ان کا کہنا ہےکہ منگل کی دوپہرپاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت روانہ ہونا ہے ،ویزوں کا انتظار ہے، ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔