3 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:52
وزیراعظم نئےٹیلنٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرائیں، شاہد آفریدی
جیو نیوز - کراچی......ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ وزیر اعظم نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کرائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس بڑھانے کے لیے کمیٹی بنانے کا وزیراعظم کا اقدام قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرائیں، یہ رکاوٹیں ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول سے اوپر آنے سے روک رہی ہیں۔