تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:41

فٹبال کے میچوں میں جلد ویڈیو ریفریز کا استعمال جلد ہو گا

جیو نیوز - کارڈف.....انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فٹبال کے میچوں میں جلد ویڈیو ریفریز کا استعمال جلد ہو گا ۔ میچ کے دوران اہم واقعات کے فیصلے ویڈیو ریفریز کریں گے اس بات کا اعلان کارڈف میں ہونے والی انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔

فٹ بال میں ویڈیوز کی مدد سے فیصلے کرنے والے ریفریز کے استعمال کے لیے تجربات کا آغاز دو ہزار سولہ سترہ کے سیزن سے ہو گا۔تاہم ٹیکنالوجی کا اطلاق صرف میچ کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات جیسے گول، ریڈ کارڈز، غلط شناخت اور پینلٹیز پر ہوگا۔

فٹبال کے عالمی ایسوسی ایشن بورڈ کا کہنا کہ وہ براہ راست تجربات کی بارہ ملکی ایسوسی ایشنز اور ایک کانفیڈریشن میں میزبانی کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کی منظوری کا حتمی فیصلہ مسلسل تجربات کرنے اور اس کے استعمال کے پروٹوکول پر معاہدے کے بعد کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.