4 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:39
ورلڈٹی 20 :سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینےکیلئےٹیم بھارت روانہ
جیو نیوز - واہگہ…بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کپ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےپاکستانی سیکورٹی ٹیم واہگہ کے راستےبھارت روانہ ہو گئی،ٹیم سہ پہر تک دھرم شالہ پہنچ کر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ورلڈ ٹی 20 کپ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینےکےلئےبھارت جانےوالی3رکنی سیکورٹی ٹیم کےسربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اےعثمان انورہیں، پی سی بی کے چیف سیکورٹی آفیسر کرنل اعظم بھی ٹیم میں شامل ہیں،جبکہ ٹیم کے تیسرے رکن عبید نظامانی بھارت میں پاکستان کےڈپٹی ہائی کمشنر ہیں،جوپہلے ہی بھارت میں موجودہیں۔
پاکستانی سیکورٹیٹیم دھرم شالا میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لےکر رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔
بتایاگیاہے کہ واہگہ بارڈر سےدھرم شالا کاراستہ 4 سے 5 گھنٹے کا ہے،سیکورٹی ٹیم سہ پہر کےوقت دھرم شالا پہنچے گی،جہاں بھارتی حکام اسےسیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دیں گے۔