تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:40

پی سی بی نے شاہد آفریدی کو میڈیاسے گفتگو کرنےسےروک دیا

جیو نیوز - لاہور…سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے بیانات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام ناراض ہوگئے، ٹی ٹوئنٹی کپتان کو میڈیا ٹاک کرنےسےروک دیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ اور کپتان شاہد آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کو میڈیا سے گفتگو میں محتاط رویہ اپنانےکی ہدایت کی ہےاوربورڈ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کھلاڑی اور آفیشل میڈیا سے گفتگو نہیں کر سکے گا۔

ویسے شاہد آفریدی تو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرنا چاہتے تھے لیکن اب ایسا ہوتا دکھا دے نہیں رہا ،شاہدآفریدی نےایشیاکپ سے وطن واپسی پرمیڈیاارکان کوتفصیلی گفتگوکرنےکاکہاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.