تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:56

احمد شہزاد پاکستان کے حتمی اسکواڈ میں شامل

جیو نیوز - لاہور…بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی 15کھلاڑیوں کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیئے،اوپنر خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم پاکستان کی مہم کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا ، جب وہ اپنے پہلے میچ میں کوالیفائر سے مقابلہ کرے گی۔

پی سی بی نے میگا ایونٹ کےلیے جس 15 رکنی اسکواڈ کا نام بھیجا ہے اس میں خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو شامل کیا ہےجبکہ خالد لطیف کو افتخار احمد کی جگہ ملی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی کپتان ،محمد حفیظ،احمد شہزاد،شرجیل خان،خالد لطیف،شعیب ملک ،عمر اکمل،سرفراز احمد،عماد وسیم،محمد عرفان ،محمد سمیع،انور علی ،محمد عامر،محمد نواز اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو کوالیفائر سے کھیلے گی،جبکہ اس کے بعد 19 مارچ کو اس کا اہم ٹاکرا بھارت سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.