5 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:32
پاکستانی ٹی20اسکواڈکی بھارت روانگی کیلئے تیاریاں مکمل
جیو نیوز - لاہور......پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل ہیں،سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی ٹیم کو بھارت روانہ کر دیا جائے گا۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بھارت بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،سیکورٹی ٹیم کی کلیئرنس اور حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کی صورت میں قومی ٹیم منگل کولاہور سے دہلی روانہ کردیا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان پہلا میچ 16 مارچ کو کولکتا میں کھیلے گی ۔دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ 19 مارچ کو کھیلا جائےگا ۔