تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:34

پاک، بھارت میچ میں سخت سیکیورٹی دیں گے، وزیر اعلیٰ ہما چل پردیش

جیو نیوز - نئی دہلی.....وزیر اعلیٰ ہما چل پردیش وربدرا سنگھ نےبھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی نہ دینے کے اپنے پچھلے بیان کے بعد اب کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ ہما چل پردیش وربدرا سنگھ کا کہنا تھا دھرم شالہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاکرے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گےلیکن سابق فوجیوں نے احتجاج کیا تو کچھ نہیں کر سکتے۔

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ہما چل پردیش نے کہا تھاکہ ان کی صوبائی حکومت پاک بھارت ٹاکرے کے لئے سیکیورٹی کےانتظامات نہیں کرسکتی لیکن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی شروع ہونے سے قبل ہی انہوں نے سیکیورٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاک بھارت ٹی 20 میچ 19 مارچ کو دھرم شالہ میں ہونا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.