6 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:56
بھارتی حکام کودورےسے متعلق کوئی سگنل نہیں دیا،وزیرداخلہ
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیرداخلہ نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارتی حکام کودورےسے متعلق کوئی سگنل نہیں دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شمولیت کے حوالے سے وزارت داخلہ کو پاکستانی سیکورٹی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جسے پاکستانی سیکورٹی ٹیم کےسربراہ ڈاکٹرعثمان انورنے بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں دھرم شالہ میں سیکورٹی انتظامات اورپاکستانی ٹیم کی سیکورٹی کاذکر کیا گیا ہے، پاکستانی سیکورٹی ٹیم کی تفصیلی رپورٹ آج شام کو ملنے کا امکان ہے، تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔