تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:48

ورلڈ ٹی20،زمبابوے نے ہانگ کانگ کو14رنز سے ہرادیا

جیو نیوز - ناگپور......آئی سی سی ورلڈ ٹی20میںزمبابوے نے ہانگ کانگ کو14رنز سے ہرادیا،ہانگ کانگ نے زمبابوے کی بولنگ کا جم کر مقابلہ کیا۔

ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔زمبابوے کے کپتان مساکادزا 20 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے،سبانڈا نے 59 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔الیٹن چکمبورا نے تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 30 رنز اسکور کئے ۔زمبابوے نے مقررہ20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر158 رنز بناکر ہانگ کانگ کو جیت کے لئے159رنز کا ہدف دیا۔

ہانگ کانگ کی ٹیم نے زمبابوین بولنگ کا جم کر مقابلہ کیا، جیمی اٹکنسن 53 رنز بناکر نمایاں رہے،تنویر افضل 31 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر 144 رنز بناسکی۔ زمبابوے کی جانب سے ٹری پانو اور چٹارا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.