تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:12

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ ،آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - کراچی......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےکوالیفائنگ رائونڈ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے،بنگلا دیش کی ٹیم نیدر لینڈ سے مقابلہ کرے گی جبکہ آئر لینڈ اور اومان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دھرم شالہ میں میدان لگے گا، جہاں گروپ اے کی چاروں ٹیمیں اپنے اپنے حریفوں سے نبرد آزما ہوں گی ،ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم بنگلا دیش کی حریف نیدرلینڈ ہوگی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

آج کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ اور اومان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.