تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:48

چیف منسٹر کاسیکورٹی دینے سے انکار تشویش ناک ہے ،وسیم اکرم

جیو نیوز - کراچی.......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اگر کسی اسٹیٹ کا چیف منسٹر سیکورٹی دینے سے انکار کر دے تو پریشانی کی بات ضرورہوتی ہے۔

بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سوئنگ کا کہنا تھا کہ دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے اسٹیٹ کے چیف منسٹر کا انکارتشویش ناک ہے۔

ٹی وی سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کےلئے پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ،اگر بیٹنگ چل گئی تو کامیابی آسان ہو جائے گی،لیکن پاک بھارت میچ میں فیورٹ بھارت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.