تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:58

آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کا مقام بدل دیا

جیو نیوز - دبئی ......آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کو پرامن بنانے کے لئے میچ کا مقام بدلنے کا اعلان کردیا۔ پا ک بھارت میچ اب دھرم شالہ میں نہیں کولکتہ میں ہوگا ۔

آئی سی سی حکام کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں آئی سی سی کے سی ای او ڈیورچرڈسن نے بتایا کہ پا ک بھارت میچ اب دھرم شالا میں نہیں کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہوگا ۔

ڈیورچرڈسن کا کہنا تھا کہ مقام بدلنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست اوردیگر وجوہات پر کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی تمام معاملات اچھی طرح سمجھتی ہیں اور یہ فیصلہ میچ کو پرامن بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.