تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:23

سیکیورٹی گارنٹی ملنے تک پاکستانی ٹیم بھارت روانہ نہیں ہوگی ،پی سی بی

جیو نیوز - لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی حکومت سے سیکیورٹی گارنٹی ملنے تک پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کیلئے بھارت روانہ نہیں ہوگی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت میں پاکستان مخالف گروپس اور مختلف سیاسی پارٹیز کی جانب سے خطرہ ہے اس لئے حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی گورنمنٹ سے تحریری سیکیورٹی گارنٹی حاصل کی جائے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.