8 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:11
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز :بنگلادیش نے نیدر لینڈ کو آٹھ رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - دھرم شالہ .............دھرم شالہ میں کھیلے گئےورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے ایک میچ میں بنگلادیش نے نیدر لینڈ کو آٹھ رنز سے شکست دے دی۔
میچ میں بنگلادیشی اوپنرز نے 21 رنز کا آغاز فراہم کیا۔شومیا سرکار 15 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔شبیر رحمان کی اننگز بھی 15 رنز تک محدود رہی ،بنگلادیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔لیکن ایک اینڈ سے تمیم اقبال نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
تمیم نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر 20اوورز میں ٹیم کا اسکور 153 رنز تک پہنچادیا ۔
جواب میںنیدرلینڈ نے جم کر مقابلہ کیا،لیکن کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔کپتان بورین اور مائی برو 29 ،29 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
مقررہ 20اوورز میں نیدر لینڈ کی ٹیم سات وکٹ پر 145 رنزہی بناسکی اور یوں بنگلادیش نے میچ آٹھ رنز سے جیت لیا۔الامین حسین اور شکیب الحسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔