8 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:39
کولکتہ میچ کیلئے پاکستانی شائقین کو ویزے دیںگے،بھارتی ہائی کمیشن
جیو نیوز - نئی دہلی......... بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ میچ دیکھنے والے پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بھارتی ہائی کمیشن بلبیرسنگھ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت جانے کے خواہشمند افراد کو ویزے جاری کریں گے۔
دھرم شالہ کا مقام تبدیل ہونے سے ویزہ درخواستوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، کولکتہ کے لیے پہلے ہی بہت درخواستیں آچکی ہیں، کولکتہ میں اس کے علاوہ بھی 2 میچ کھیلے جا رہے ہیں۔