تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:50

ممنوعہ ادویہ کے استعمال پر شراپوا کوسزا ملنی چاہئے،رافیل نڈال

جیو نیوز - لاس اینجلس......ٹینس کےسابق عالمی نمبر ایک رافیال نڈال کا کہنا ہے کہ ماریا شراپوا کو ممنوع دوا استعمال کرنے کی سزا ضرور ملنی چاہیئے، اگنیسکا راڈوانسکا کہتی ہیں کہ شراپوا کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ سے دھچکا لگا۔

کیلیفورنیا میںگفتگو کرتے ہوئے اسپینش ٹینس اسٹار رافیال نڈال نے کہا ہےکہ کھیل کو اس طرح کی منفی چیزوں سے بالکل پاک ہونا چاہیئے، چودہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے نڈال کہتے ہیں کہ ڈوپ کےقوانین اس طرح کے ہیں تو یہ ٹھیک ہے اور شراپوا کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے ۔

عالمی نمبر تین پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا کہتی ہیں کہ یہ ٹینس کےلیے بہت برا دن ہے۔جمہوریہ چیک کی مایہ ناز کھلاڑی
پیٹراکووی ٹووا کا کہنا ہے کہ ان کےلیے یہ خبر غیر معمولی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.