9 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:38
کرکٹ کی سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹیوںکی تشکیل کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان کرکٹ کی جونیئر اور سینئرسلیکشن کمیٹیوں کو تحلیل کرکے نئی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہکرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جونیئرر اور سینئر سلیکشن کمیٹیوں میں جدید کرکٹ کھیلنے والے نوجوان سلیکٹرزکو شامل کیا جائے گا ،موجودہ سلیکشن کمیٹی میں 90کی دہائی سے قبل کھیلنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے چیف سلیکٹر کے عہدے کےلئے اقبال قاسم سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔