9 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:41
پاکستا ن ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی،ذرائع
جیو نیوز - لاہور .........پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیےبھارت جانے کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق اب پاکستانی ٹیم کل پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے بھارت روانہ ہوگی۔
بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی ملنے کے بعد ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیےبھارت جانے کی اجازت ملی ہے۔
اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف کولکتہ میں کھیلے گی ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 مارچ کو کولکتہ ہی کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا ۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں تیسرا میچ 22 مارچ کو نیو زی لینڈ کے خلاف موہالی میں کھیلے گی ۔ ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 25 مارچ کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔