9 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:57
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنےسے انکار
جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے، جو سیکورٹی تھریٹس اور دھمکیاں ہیں وہ خصوصاً پاکستان سے متعلق ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو بھارت بھیجا جانا چاہئے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران چودھری نثار کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر ضمانت نہ ملی تو پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، بھارت پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا، مختلف بہانے اس کے شواہد ہیں۔