تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:35

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ رائونڈ؛ زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو ہرادیا

جیو نیوز - ناگپور.......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو 11رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کی، شین ولیمز نے عمدگی سے بیٹنگ کی اور 6 چوکوں کی مدد سے 53رنز اسکور کیے، چگمبورا نے 20 رنز بنائے، زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوور ز میں 7 وکٹ پر 147رنز بنانے میں کامیاب رہی، ایونز ، واٹ اور شریف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار دکھائی دی،صرف 20 رنز پر 4 بیٹسمین پویلین پہنچ گئے۔ بیرنگٹن 36، مومسن 31 اور ڈیوی 24 رنز نے ٹیم کو فتح دلانے کی بہت کوشش کی لیکن ٹیم آخری اوور میں 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مساکیڈزا نے 4، تری پانو اور چتارا نے دو دو کھلاڑی ڈریسنگ روم بھیجے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.