10 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:12
چوہدری نثارسے نجم سیٹھی آج 4 بجے ملاقات کریں گے
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی 4بجے ملاقات کریں گے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجے جانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی نجم سیٹھی سے ملاقات سے قبل نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بھی بھارتی مؤقف کے بارے اپنی رپورٹ وزیرداخلہ کو ارسال کردے گا۔
اس سلسلے میں نجم سیٹھی نے جیو نیوز کے رابطے پر بتایا کہ ان کی وزیرداخلہ سے ملاقات طے ہوگئی ہے جس کے بعد وزیرداخلہ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔