10 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:20
ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت ٹیم بھیجنے کا اصولی فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان نے کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے لئے بھارتی بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی نے ون آن ون ملاقات کی ،جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے لئے بھارت بھیجنے کا اصولی فیصلہ کیا،پاکستان کر کٹ ٹیم کا چند گھنٹوں میں بھارت روانہ ہونے کا امکان ہے۔