تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:52

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ: بھارت کی جانب سے ویزا نرمی کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد.......بھارت کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران پاک، بھارت میچ سے لطف اندوز ہونے والے پاکستانی شائقین کے لئے ویزا انتظامات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ویزا نرمی پالیسی کے مطابق 65 سال سے زائد اور 15 سے کم عمر والے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے سے مستثنی ہونگے، ویزا جاری کرتے وقت بھارتی حکام ریٹرن ائیر ٹکٹ طلب نہیں کریں گے۔مداحوں کو ایک سے زائد شہرو ں کا قلیل مدتی ویزا جاری کیا جائے گا۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق جن پاکستانی مداحوں نے دھرم شالہ کا ویزا لگوالیا تھا وہ اِسے کولکتہ کے ویزے میں تبدیل کرانے کےلئے پاکستان میں بھارتی مشنز سے رابطہ کرسکتےہیں ، بھارت میچ کے ٹکٹس اور رہائش کی تفصیلات کی موجودگی میں پاکستانی مداحوں کو ان تمام شہروں کا ویزا دینے کو تیارہے جہاں پاکستان کے میچز ہونگے ۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچی تو ویزوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.