11 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:8
پاکستان ویمن ٹیم کل چنئی کے لئے روانہ ہوگی
جیو نیوز - اسلام آباد ...... بھارت کی جانب سے سیکیورٹی کی ضمانت ملنے اور حکومتی اجازت کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل براستہ دبئی سے چنئی روانہ ہوگی۔
حکومتی اجازت میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے قبل دونوں وارم اپ میچز سے محروم ہوگئی ہے ، پی سی بی خواتین کرکٹرز کیلئے مقامی ٹیموں کے ساتھ میچز کرانے کی درخواست کرے گا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے قبل دو وارم اپ میچز کھیلنا تھے ، پہلا میچ 10 مارچ کو نیوزی لینڈ اور دوسرا میچ12 مارچ کو جنوبی افریقا کیخلاف تھا تاہم پاکستان ویمن ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر کی وجہ سے یہ دونوں میچز منسوخ ہوگئے اور اب ٹیم کیلئے کوئی وارم اپ میچ شیڈول نہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ 16 مارچ کو ہونیوالے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ویمن کرکٹرز کیلئے ایک مقامی ٹیم سے وارم اپ میچ کرانے کیلئے کوشاں ہے ۔