12 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:20
پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ دیر بعدکولکتہ پہنچ جائے گی
جیو نیوز - کراچی .........آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم اب سے تھوڑی دیر بعد کولکتہ پہنچنے والی ہے۔ٹیم کا استقبال ممتا بینر جی اور ساروو گنگولی کریں گے ۔
کولکتہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکورٹی میںایئر پورٹ سے ہوٹل لانے کی تیاریاںمکمل کرلی گئیں ہیں۔
اس سے پہلے کھلاڑی جب لاہور ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے تو پوری ٹیم کافی خوشگوار موڈ میں تھی اور پرجوش نظر آئی ۔ بس میں بیٹھتے ہی مستی کے موڈ میں نظرآئے اور ہمیشہ کی طرح سیلفی کنگ احمد شہزاد نے اس کی ابتدا کی اور ڈھیر ساری سلیفیاں بنا ڈالیں ۔
اس سلیفی مہم میں وہاب ریا ض ،ٕمحمد عرفان ،محمد عامر سمیت دیگر ٹیم کے اراکین بھی شامل تھے ۔