تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:36

ماریہ شرا پواکامثبت ڈوپ ٹیسٹ،تنقید کا سلسلہ جاری

جیو نیوز - اورلینڈو......ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ کیا مثبت آیا،ساری دنیا ہی جیسے ان سے نارا ض ہوگئی ہے ،سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ کا کہنا ہے کہ ،شراپوا نےممنوعہ دوا غلطی سے بھی لی تونتیجہ تو پھر بھی بھگتنا ہوگا۔

کیلی فورنیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربیا کےنوواک جوکوچ ،ماریہ شراپوا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کافی پریشان نظر آئے،ان کا کہنا تھا کہ وہ اور شراپوا طویل عرصے سے بہترین دوست ہیں ،انہیں دھچکہ لگا جب شراپوا نے اپنے فیل ڈوپ ٹیسٹ کا اعلان کیا ،وہ بہت بہادر ہے ،جس طرح اس بات کی ذمہ داری لی وہ قابل تعریف ہے ،اس نے غلطی کااعتراف کیا ،لیکن اب اس غلطی کی سزاتو بھگتنی ہی ہوگی ۔

جوکوچ نے مزید کہا کہ انہوں نے میلڈونیم نامی دوا کا کبھی نہیں سناکچھ دوائیں ایسی ضرور ہوتی ہیں جو ایتھلیٹ کی صحت کے لئے اچھی ہوتی ہیںلیکن انہوں نے کبھی اپنی صحت کے لئے شار ٹ ٹرم طریقہ نہیں اپنایا۔اسپورٹس میڈیسن کےمتعلق کھلاڑیوں کو آگاہی دینے کی ضرور ت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.