تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:9

افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر ٹین میں جگہ بنا لی

جیو نیوز - ناگپور .........آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر ٹین مرحلے میں اپنی جگہ بنا لی ۔

ناگپور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار186 رنز بنائے محمد نبی 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میںابتداء ہی سے دبائو کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 127 رنز بناکرآوٹ ہوگئی۔
زمبابوے کا کوئی کھلاڑی بھی 20 رنز سے زیادہ اسکور نہیں کرسکا۔

اس طرح افغانستان نے زمبابوے کو باآسانی 59 رنز سے ہراکر سپر ٹین مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کے راشد خان نے تین وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.