تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:2

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کولکتا پہنچ گئی

جیو نیوز - کولکتا......آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم براستہ ابو ظبی بھارت کے شہر کولکتا پہنچ گئی ہے،27ممبران پر مشتمل دستے میں15کھلاڑی اور12آفیشلز شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم فلائٹ نمبر ای وائی 0256 کے ذریعے کولکتا پہنچی جہاں پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کےلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے،ٹیم کو بم پروف گاڑی میں فائیو اسٹار تاج بنگال ہوٹل پہنچایا جا ئے گا۔

تاج بنگال ہوٹل سے ایڈن گارڈنز ائیر پورٹ تک کا فاصلہ تقریبا 5 کلومیٹر ہے جو صرف 11 منٹ کی ڈرائیو بنتی ہے۔

اس سے قبل ٹیم جب پاکستان سے ابو ظبی کے لئے روانہ ہوئی تو پوری ٹیم کافی خوشگوار اور پرجوش موڈ میں نظر آئی ۔ بس میں بیٹھتے ہی سیلفی کنگ احمد شہزاد نے سیلفی لینے کی ابتداءکی اور ڈھیر ساری سلیفیاں بنا ڈالیں ۔

اس سیلفی مہم میں وہاب ریا ض ،ٕمحمد عرفان ،محمد عامر سمیت دیگر ٹیم کے اراکین بھی شامل رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.