12 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:12
اسکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی
جیو نیوز - ناگپور ...........ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کے پہلے مرحلے میں گروپ بی کے آخری معرکہ میں اسکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی ۔
ناگپور کے وربادھا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو ستائیس رنز بنائے ، مارک چیپ مین چالیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔ انشومن راتھ سترہ رنز اسکور کئے ۔ اسکاٹ لینڈ کے میٹ مچن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
جواب میں بارش کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت دس اوورز میں چھیئتر رنز کا ٹارگیٹ دیا گیا۔جو اس نے دو وکٹ پر آٹھ اوورز میں حاصل کرلیا ۔
میتھیو کراس بائیس رنز بناکر آوٹ ہوئے ، کائیل کوئٹزر نے ناقابل شکست بیس رنز اسکور کئے ۔