13 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:39
شکست کی وجوہات جاننے کیلئے کرکٹ سلیکشن کمیٹی طلب
جیو نیوز - لاہور......ایشیا کپ میں شکست کی وجوہات جاننے والی کمیٹی نے قومی سلیکشن کمیٹی کو طلب کر لیا ہے، کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہو گا ۔
پی سی بی کےگورننگ بورڈ کے رکن شکیل شیخ کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا ،کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس ہوگا جس میںقومی سلیکشن کمیٹی کو طلب کیا گیا ہے، کمیٹی ان سے وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جا ئے گا،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کےپہلے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ کوچ اور منیجر کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کی گئی اور اس کمیٹی کو تحلیل کر کے نئے چہرے سامنے لانے پر غور ہوا۔