تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:55

پچ کھودنیوالے عناصر کے حامی نہیں ،بھارتی وفد

جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان کے دورہ پر آ ئے بھارتی جنتا پارٹی اور دہلی اسٹڈی گروپ کے تین رکنی بھارتی وفد کا کہنا ہےکہ کرکٹ پچ اکھاڑنے والے عناصر کے حامی نہیں ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے رکن وجے جولی نے بتایاکہ وہ پہلی بار پاکستان آئے اور ستر سال قبل اپنے والد کے لاہور میں چھوڑے ہوئے گھر کا پتہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان امن ہونا چاہیے ۔انہوں نےکہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے دونوںملکوں کو اسے آگے بڑھانا چاہیے۔

بھارتی وفد میں وجے مہتا اور نوجوان خاتون صحافی لبنیٰ آصف بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہکرکٹ پچ اکھاڑنے والوں کے ساتھ نہیں ہیں، وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.