13 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:56
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ ،نیدرلینڈ نے آئرلینڈ کو ہرادیا
جیو نیوز - دھرم شالہ......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیدرلینڈ نے آئرلینڈ کو بارہ رنز سے مات دے دی، بارش سے متاثرہ میچ فی اننگز چھ اوورز تک محدود تھا۔
دھرم شالہ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ چھ اوورز میں پانچ وکٹ پر 59 رنز بنائے، مائی بُرگ نے 27رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، بورین نے 14 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر صرف 47 رنز تک محدود رہی ، اسٹرلنگ نے 15رنز اسکور کیے، وین میکرین نے چار وکٹیں حاصل کیں، آئرلینڈ کی ٹیم ڈک ورتھ اینڈ لوئیس میتھڈ کے تحت 12رنز سے مقابلہ ہار گئی، ایونٹ میں آئرش ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی۔