تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:30

بھارت کے حق میں بیان،شاہد آفریدی کے خلاف قانونی نوٹس

جیو نیوز - کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....قومی کرکٹر شاہد آفریدی کو بھارت کی حمایت میں بیان دینے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا جس میں ان کے بیان کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

قانونی نوٹس جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور کو نوٹس بھجوایا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے بھارت جا کر پاکستان کے خلاف بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آکر جتنا پیار ملا اتنا کبھی پاکستان میں بھی نہیں ملا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے بھارتی شہر کولکتہ پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں ہم نے کرکٹ کو ہمیشہ بہت انجوائے کیا۔ ہمیں بھارت کے لوگوں سے ہمیں بہت پیار ملا ہے اور اتنا پیار تو ہمیں پاکستان میں بھی نہیں ملا جتنا یہاں ملا۔

لیگل نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کا کام کرکٹ کھیلنا ہے، سفارتی تعلقات پر بیان بازی کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔ شاہد آفریدی کے بیانات سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

لیگل نوٹس میں شاہد آفریدی کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیانات کی وضاحت کریں ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کروانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

شاہد آفریدی کے بیان پر جاوید میانداد نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،انہیں ایسے بیان دینے پر شرم آنی چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.