تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:39

آفریدی کے بیان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست داخل

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائی کورٹ میں شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں دیئے گئے متنازعہ بیان کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست میں عدالت سے فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں عامر نواز ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں دیئے گئے متنازعہ بیان کی وجہ سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کو مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے روکا جائے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکم دیا جائے کہ شاہد آفریدی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.