تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:20

آفریدی کےبیان کا وہ مطلب نہیں جو نکالا گیا،مصباح الحق

جیو نیوز - لاہور ......پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی شاہد آفریدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے،ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان کا وہ مطلب نہیں جو نکالا گیا ،جو بھی پاکستانی کرکٹر بھارت جاتا ہے انہیں اتنی سپورٹ ملتی کہ ایسا لگتا ہے کہ سب اس کے ساتھ ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان پر بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کے بیان پر خوب شور مچا ،جس پر پی سی بھی شاہد آفریدی سے ناراض ہوگیا اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی نے جو کہا یقینا ً ان کا مقصد وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ہے ،ذرا سی بات ادھر ادھر ہوجائے تو اس کا مفہوم ہی بدل دیا جاتا ہے،ہمارے کرکٹر کو پاکستان ہی میں بہت پیارکیا جاتا ہےجبکہ بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ ملتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.