تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:10

ورلڈٹی20:پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے202 رنز کا ہدف

جیو نیوز - کولکتا.......پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کا بھرکس نکال دیا، بیٹسمینوںنے ورلڈ ٹی20 کا پراعتماد آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو میچ جیتنے کیلئے202رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 میں پہلی مرتبہ 200رنز بنائے ۔

کولکتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بوم بوم آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر احمد شہزاد اور شرجیل خان نے جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن شرجیل خان تیز رفتار بیٹنگ کی کوشش میں 10 گیندوں پر 18 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور احمد شہزاد نےبنگلادیشی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلےاور بارہویں اوور کی دوسری گیند پر سنچری اسکور کرلی، اس دوران بنگلادیش کا ہر بولربے بس نظر آیا۔ احمد شہزاد نے 39گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 95رنز بنائے۔

محمد حفیظ دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 64 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،سومیا سرکار نے ان کا حیرت انگیز کیچ پکڑا۔عمر اکمل بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

بوم بوم آفریدی نے بھی آج بھرپور اور جارحانہ اننگز کھیلی اور 19گیندوں پر 49 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر201 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی طرف سے عرفات سنی نے دو جبکہ تسکین احمد اور شبیررحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.