تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:33

آج کی جیت سےٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے ،آفریدی

جیو نیوز - کولکتہ .......... پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔آج کی فتح کے بعد ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے ۔بھارت کے خلاف میچ کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں خراب فارم کی وجہ سے بہت دبائو تھا ، آج ہمارے ٹاپ آرڈر نے پرفارم کیا یہ ٹیم کے لئے اچھا ہے۔

حفیظ کا کہنا تھا کہ آج آفریدی کی پرفامنس سے ناراض شائقین بھی خوش ضرور ہوئےہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا گروپ سخت ہے لیکن پاکستان ورلڈ کپ میں ہمیشہ سے گروپ آف ڈیتھ میں ہی رہا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر 1992 کے بعد سے غیر مستقل مزاجی کا ٹیگ لگا ہے،لیکن امید ہے کہ ٹیم اس ایونٹ میں اچھا پرفارم کرے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.